ہفتہ 7 نومبر 2026 - 06:25
حیدرآباد پاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء (س) سیمینار کا انعقاد

حیدرآباد پاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء (س) سیمینار کا انعقاد

رہبرِ شہید کی نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہراء کی اہمیت اجاگر

حوزہ/ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ صراطِ الٰہی (ادارۂ حفظِ قرآن) میں ’’قرآنی و سیرتِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و تدبرِ قرآن سیمینار منعقد ہوا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں سمیت دور دراز مقامات سے قرآن کریم اور مکتبِ اہل بیتؑ سے عقیدت رکھنے والے مؤمنین و مؤمنات، علمائے کرام، مدارس کے معلمین و معلمات، حفاظ اور طلبہ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ صراطِ الٰہی (ادارۂ حفظِ قرآن) میں ’’قرآنی و سیرتِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان علمی و تدبرِ قرآن سیمینار منعقد ہوا، جس میں شہر کے مختلف علاقوں سمیت دور دراز مقامات سے قرآن کریم اور مکتبِ اہل بیتؑ سے عقیدت رکھنے والے مؤمنین و مؤمنات، علمائے کرام، مدارس کے معلمین و معلمات، حفاظ اور طلبہ نے شرکت کی۔

حیدرآبادپاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء(س)سیمینارکاانعقاد:رہبرِ شہید کی نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہراء کی اہمیت اجاگر

اس سیمینار سے قبل دی کمپیریٹو اسلامک کلچر ڈپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف سندھ اور مدرسہ صراطِ الٰہی (ادارہ حفظِ قرآن) کے باہمی اشتراک سے حسام الدین راشدی سندھولوجی ہال میں ممتاز ایرانی دانشور ڈاکٹر محمد باقر چیت چیان کی موجودگی میں ایک شاندار قرآنی نشست کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد حسین موسوی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا؛ جس بعد جناب محمد فاروق مہدی نے بارگاہِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں منقبت اور قرآنی نذرانۂ عقیدت پیش کرکے محفل کو نورانی بنا دیا۔

حیدرآبادپاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء(س)سیمینارکاانعقاد:رہبرِ شہید کی نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہراء کی اہمیت اجاگر

علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الطاف حسین فاضلانی نے سیرتِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مختلف علمی، اخلاقی اور تربیتی پہلوؤں پر تفصیلی اور فکر انگیز گفتگو کی۔

بعد ازاں مدرسہ معصومہ سلام اللہ علیہا، لطیف آباد کی سینئر معلمہ سیدہ شگفتہ علی کاظمی نے سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے قرآن مجید اور سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت و تعلیمات پر جامع روشنی ڈالی۔

حیدرآبادپاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء(س)سیمینارکاانعقاد:رہبرِ شہید کی نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہراء کی اہمیت اجاگر

پروگرام میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (طالبات)، حیدرآباد ڈویژن کی رکنِ ذیلی نظارت سیدہ شہناز فاطمہ جعفری نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے رہبرِ معظم کی بصیرت افروز نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہرا سلام اللہ علیہا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مدرسہ صراطِ الٰہی اور اسکول آف اہل البیت علیہم السلام کی دینی و قرآنی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انتظامیہ کو سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

حیدرآبادپاکستان میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے قرآنی و سیرتِ حضرت فاطمہ زہراء(س)سیمینارکاانعقاد:رہبرِ شہید کی نگاہ میں تمسک بالقرآن اور سیرتِ زہراء کی اہمیت اجاگر

سیمینار کے اختتامی مرحلے میں قرآنی ادارے کی کوآرڈینیٹر، ایم ایس این اکیڈمی (قرآنی سیشن) اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (طالبات)، حیدرآباد ڈویژن کی انچارج حافظہ نور الزہراء کی جانب سے رہبرِ معظم کی قرآنی تصویر کا ایک نفیس تحفہ ادارے کے خادم جناب زاہد علی کاظمی کو پیش کیا گیا۔

یہ روحانی و علمی محفل امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورِ پُرنور کے لیے دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha